کراچی کے حلقہ این اے 245 سے فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست پر کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں این اے 245،241 اور 247 کے حلقے شامل ہیں۔

ریٹرننگ افسر احسان خان نے حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کےبعد انہیں مسترد کردیا گیا۔

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ایم کیوایم رہنما فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں مفروری کا ذکر نہیں کیا جس بناء پر ان کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اب تک 28 مقدمات میں ضمانت کراچکا ہوں، ریٹرننگ افسر نے جن مقدمات کا ذکر کیا ان میں بھی مقامی عدالتوں سے ضمانتیں کراؤں گا جب کہ سندھ ہائیکورٹ میں کل اپیل دائر کروں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے