مریم نواز کروڑوں کی جائیداد کی مالک نکلیں

لاہور: مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق مریم نواز کے پاس کروڑوں روپے کی جائیداد ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس کے مطابق مریم نواز چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینیئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، حمزہ اسپننگ ملز اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز سمیت پانچ ملوں میں شیئر ہولڈر ہیں، اس کے علاوہ مریم نواز پاکستان میں 1506 کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالکن ہیں جب کہ انہوں نے اپنی فیملی کی زیر تعمیر فلور مل میں 34 لاکھ 62 ہزار کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

مریم نواز نے سوفٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70لاکھ روپے بطور قرض دے رکھا ہے، مریم نواز کو 4 کروڑ 92 لاکھ روپے کے گفٹ ملے ہیں، مریم نواز کے پاس ساڑھے 17 لاکھ کی جیولری ہے جب کہ مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2کروڑ 89لاکھ کی مقروض بھی ہیں، گزشتہ تین برسوں میں ان کی زرعی زمین میں 548 کنال کا اضافہ ہوا ہے جب کہ مریم نواز نے 3 برسوں میں 64 لاکھ روپے کے غیر ملکی دورے بھی کیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے