پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نیب کالونی اسٹریٹ نمبر 13 سی فور میں پولیس کی پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

فائرنگ سے فرنٹیر ریزرو پولیس کا اہل کار شاہ فہد شہید ہوگیا ۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقےمیں سرچ آپریشن کیا ۔

حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے