نیب ریفرنسز؛ نوازشریف کی فیصلہ اکٹھا کرنے کی درخواست غیرمؤثر قرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تین ریفرنسز کا فیصلہ اکٹھا کرنے کی درخواست غیر مئوثر قرار دے دی۔

میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں اپنے خلاف 3 نیب ریفرنسز کے فیصلے اکٹھے کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، گزشتہ روز ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور آج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے 3 ریفرنسز کے ایک ساتھ فیصلے دینے اور ایون فیلڈ کیس سے متعلق حتمی دلائل روکنے کی جو درخواستیں دائر کی گئی تھیں، اب احتساب عدالت میں حتمی دلائل شروع ہونے کے باعث غیر مئوثر ہو گئی ہیں اور احتساب عدالت میں حتمی دلائل جاری رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے