(ن) لیگ کا چوہدری نثار کے انتخابی حلقوں میں اپنا امیدوار نہ اتار نے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے ناراض رہنما چوہدری نثار کو ٹکٹ تو نہیں دیا مگر ان کے انتخابی حلقوں میں اپنا امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی 116 اور پنجاب اسمبلی کی 192 نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا تاہم چوہدری نثار کے انتخابی حلقوں میں اپنا امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری نثار کے دونوں حلقوں این اے 59 اور این اے 63 میں کسی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا، چوہدری نثار ان حلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے نوازشریف نے شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے درخواست دیں اس کے بعد ہی ٹکٹ جاری کیا جائے گا تاہم چوہدری نثار نے ٹکٹ کے لیے درخواست دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا کبھی یہ ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان جو کئی دفعہ منتخب ہو چکے ہوں وہ بورڈ کے سامنے آکر ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے