ناصرخان جنجوعہ نے مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان نیشنل سیکیورٹی کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے نگران وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا جب کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے استعفیٰ موصول ہونے کے بعد اسے منظور کرلیا۔

یاد رہے کہ ناصر خان جنجوعہ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مشیر قومی سلامتی مقرر کیا تھا۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ کمانڈر سدرن کمانڈ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ناصر خان جنجوعہ 2013 سے کوئٹہ میں کور کمانڈر تعینات تھے اور ایک رائے ہے کہ وہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے کافی حد تک کامیاب رہے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت نے انہیں مشیر قومی سلامتی کے عہدے پر فائز کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے