مقبوضہ کشمیر؛ شوپیاں میں بھارتی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے پنجورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی تونوجوانوں نے سڑکو ں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے اور فورسز پر پتھراؤ کیا۔ فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔

دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے سوپور کے علاقے فروٹ منڈی سے چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار نوجوانوں میں ملگونی پورہ سے تعلق رکھنے والا محمد ایوب ملہ، وارہ پورہ کا فیاض احمد واراورجاوید احمد وار اور دچھن پورہ روہامہ کامقصود احمد وار شامل ہے۔ ادھر ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک 65سالہ خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ ضلع کے علاقے نورکوٹ دگوار سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے جانوروں کوواپس لینے گئی تھی۔ زخمی خاتون کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے