’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘

ماضی کا خوبصورت گانا ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ جب بھی سنا تو صرف انیل کپور اور منیشا کوئرالا کی رومانوی فلم ’1942 اے لو اسٹوری‘ کی یاد آئی۔

لیکن اس فلم جیسی سادگی اب 2018 میں نہیں، اور یہی وجہ ہے کہ انیل کپور اس بار اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں اس انداز کو منفرد انداز میں پیش کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں انیل کپور کے ساتھ سونم کپور، جوہی چاولا اور راج کمار راؤ کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا، جس میں انیل کپور نے اپنی 1994 میں ریلیز ہوئی فلم ’1942 اے لو اسٹوری‘ کی جھلک بھی دکھائی۔

سونم کپور نے اس ٹیزر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا، جس پر انہوں نے لکھا کہ ’پیار میں سیاپا نہیں کیا، تو کیا پیار کیا؟

ٹیزر میں دکھایا گیا کہ 1942 ایک سادہ رومانوی کہانی تھی، لیکن 2018 ایک سیاپا رومانوی کہانی ہوگی۔

ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم میں بھی انیل کپور نے سونم کے والد کا کردار ادا کیا، جبکہ فلم کی شوٹنگ پنجاب میں کی گئی ہے۔

سونم نے اس فلم کا پہلا پوسٹر بھی مداحون سے شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ سویٹی چوہدری نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

یہ انیل کپور اور سونم کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کی ہدایات شیلی چوپڑا دے رہی ہیں، جس کی ریلیز تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے