لاہور: درندہ صفت شخص کی 6 سالہ سوتیلی بیٹی سے مبینہ زیادتی

لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے بادامی باغ میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والا یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں صابر نامی شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنایا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی آپریشنز احسن سیف نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق درندگی کے دوران متاثرہ بچی کے سر اور دونوں بازوؤں پر فریکچر بھی آئے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے