ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے اضافے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اضافے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق پولنگ کا وقت کم از کم 8 گھنٹے مقرر ہے تاہم ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پولنگ کے روز سے قبل ہی پولنگ کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن ایکٹ کے تحت پولنگ کے دن مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایک یا زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت بڑھا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے چند روز قبل بذریعہ خط الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کی جائے تاہم الیکشن کمیشن نے یہ درخواست 27 جون کو مسترد کردی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے