کراچی: ایم کیو ایم لندن کا سابق کارکن فائرنگ سے ہلاک

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے انچولی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے سابق کارکن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

مقتول شخص کی شناخت 38 سالہ فرقان ابوالحسن کے نام سے ہوئی ہے جو ایم کیو ایم لندن کا سابق رکن اور مختلف مقدمات میں ملوث تھا۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے