سماجی کارکن جبران ناصر کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا

میڈیا کے مطابق سماجی کارکن جبران ناصر نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو بناکر سمارجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی، جس میں وہ پولیس موبائل میں بیٹھے ویڈیو بنارہے ہیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک جج کا پروٹوکول زبردستی گرفتار کر کے لے جا رہا ہے، راستہ نہ دینے پر سیکیورٹی گارڈز نے بندوقیں تان لیں اور بیچ سڑک پر تشدد کیا جب کہ میرے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔

دوسری جانب پروٹوکول افسر نے جبران ناصر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شکر کریں کہ صرف تشدد کیا گولی نہیں ماری۔ سیکیورٹی گارڈز جبران ناصر کو زبردستی فریئر تھانے لے گئے۔

واضح رہے سماجی کارکن جبران ناصر 2018 کے انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 247 سے آزاد حیثیت میں الیکشن بھی لڑرہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے