اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان برقرار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 925 پوائنٹس گر کے 40 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنائے جانے کی خبر کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شدید مندی کا شکار ہوا۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ جب تک ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا نہیں جائے گا تب تک کاروبار متاثر رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئل اور بینکنگ سیکٹر میں مندی کے رحجانات دیگر شعبہ جات کے مقابلے غیر معمولی رہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اپنے دلائل مکمل کرنے کے بعد جج محمد بشیر نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے 6 جولائی کو سنائے جائے کا امکان ہے۔

احتساب عدالت نے فیصلے کے وقت نواز شریف اور مریم نواز سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں حاضر ہونے کی بھی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف اور ان کے 3 بچوں مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس فیصلے کے حکم کی روشنی میں دائر کیے گئے 4 ریفرنسز میں سے ایک ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے