ایم ایم اے کے191قومی، 404 صوبائی اور 35 خواتین امیدوار

متحدہ مجلس عمل کا ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 191، صوبائی نشستوں پر 404 اور 35 خواتین امیدواروں کو جنرل نشستوں پر اتارنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں شفاف انتخابات قومی سلامتی کے لئے ضروری ہیں البتہ کچھ "ادائیں” ضرور نظر آئیں گی، مقناطیس کی خاصیت جڑنا نہیں کھینچنا ہے، انتخابات پر کسی کو بھی اثر انداز نہیں ہونا چاہیئے

اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کی مرکزی سپریم کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد سراج الحق، ساجد نقوی، اویس نورانی سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں متفقہ امیدواروں کی فہرست مرتب کرلی ہے ، پوری یکسوئی اور نئے عزم کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں 13 جولائی کو ملتان، 14 جولائی راولپنڈی اور 15 جولائی کراچی میں جلسہ عام ہوگا

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات وقت پر ہونے کے خواہاں ہیں یہی آئینی تقاضا ہے، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کےلئے نگران حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کا یقین لیکن کچھ "ادائیں” ضرور نظر آئینگی، ایک اور سوال پر انکا کہنا تھا کہ مقناطیس کی خاصیت ہے وہ جڑتا نہیں اپنی طرف کھینچتا ہے.

مولانا فضل الرحمان نے ایک اور سوال پر کہاکہ الیکشن سے قبل ہونے والے کا تعلق نادیدہ قوتوں کے ساتھ ہوتا ہے جن کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، نیب اور عدالتوں کو چاہئے کہ وہ انتخابات پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں، ای سی ایل میں نام ڈلنے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایم ایم اے ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے