پاکستان نے آسٹریلیا سے شکست کا بدلہ لے لیا

زمبابوے میں جاری سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان کی جانب سے 195 رنز کے بڑے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 149 رنز بنا سکا۔

پاکستان کی طرف سے بائیں ہاتھ کے طویل قامت فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ فہیم اشرف، عثمان شنواری، محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بلے باز بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ ٹاپ سکورر ایلکس کیری رہے جنھوں نے 37 رنز بنائے۔ اوپنر ڈی ایم شارٹ نے 28 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور شارٹ نے جارحانہ انداز میں اننگز شروع کی لیکن فنچ نئے کھلاڑی شاہین آفریدی کا نشانہ بن گئے۔ اس کے بعد فہیم اشرف نے ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کر دیا۔

دو اووروں بعد شاہین آفریدی نے گلین میکسویل کو بھی آؤٹ کر دیا، جب کہ میڈنسن لیگ سپنر شاداب خان کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان نے فخر زمان اور آصف علی کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

اس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو پاکستانی اوپننگ جوڑی ٹیم کو ایک اچھا آغاز دینے میں ناکام رہی۔

آسٹریلیا کو جب پہلی کامیابی حارث سہیل کی وکٹ کی صورت میں ملی تو پاکستان کا مجموعی سکور صرف آٹھ رنز تھا۔

تاہم اس کے بعد اس سیریز میں پاکستان کے ان فارم بلے باز فخر زمان نے حسین طلعت کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 72 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

اس شراکت کا خاتمہ میکسویل نے حسین طلعت کو بولڈ کر کے کیا جنھوں نے 30 رنز بنائے۔

دوسرے اینڈ سے فخر زمان کی جارحانہ اننگز جاری رہی اور انھوں نے سیریز میں ایک اور نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 42 گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس اننگز کے دوران انھوں نے رواں برس ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کا سکور 195 تک پہنچا دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹائے تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

اس میچ کے لیے ٹیم میں پاکستان کی جانب سے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حسن علی اور محمد نواز کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں یہ دونوں ٹیموں کا آپس میں دوسرا میچ ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایرون فنچ کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا اس وقت آئی سی سی کی ٹی 20 عالمی رینکنگ کی فہرست میں پہلی اور دوسرے نمبر کی ٹیمیں ہیں۔

پاکستان 131 پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے لیکن آسٹریلیا اس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے اور صرف پانچ پوائنٹس اسے پاکستان سے دور رکھے ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے