پی ٹی آئی کا غیر مہذب انتخابی اشتہار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے نشر ہونے والے انتخابی اشتہار کا سختی سےنوٹس لے لیا.

اشتہار میں مخالف جماعتوں کے لیے توہین آمیز، حقارت پر مبنی غیر مہذب زبان استعمال کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اشتہار الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس کے ساتھ ہدایت کی گئی کہ اگر اس طرح کے اقدامات سے باز آجائیں بصورت دیگر الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام الیکٹرانک میڈیا کو اس قسم کے اشتہارات نشرنہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے