مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے ہاتھ ملا لیا!

ایک دوسرے کی سخت مخالف سمجھے جانے والی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل آباد میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ایک، ایک نشست کے لیے ہاتھ ملا لیے۔

فیصل آباد کے علاقے نور پور کے ’امن گروپ‘ نے (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے انتخابی امیدواروں کی تصاویر کا ایک ہی اشتہار بنا دیا۔

انتخابی مہم کے لیے استعمال کیے جانے والے اشتہاری بینرز میں قومی اسمبلی کے حلقہ 110 سے تحریک انصاف کے راجہ ریاض احمد خان جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 117 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مہر حامد رشید کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ راجہ ریاض مئی 2016 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

2013 کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 65 میں راجہ ریاض کو (ن) کے حاجی محمد الیاس انصاری سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے