چیف جسٹس کی ہنزہ آمد پر مقامی افراد کا احتجاجی مظاہرہ

چیف جسٹس آف پاکستان نے گلگت بلتستان کا پانچ روزہ نجی دورے پر ہیں . ہنزہ کی طرف جاتے ہوئے ناصر آباد ہنزہ کی عوام نےکامریڈ باباجان کی گرفتاری کے خلاف سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر احتجاج کیا،احتجاجی مظاہرین کو دیکھ کر چیف جسٹس نے اپنی گاڑی روک کر ملاقات کی جب کےمظاہرین نے کامریڈ بابا جان اور اس کے اسیر ساتھیوں کی رہائی کی اپیل کی.

کامریڈ بابا جان کی والدہ نے انھیں اپنے بیٹے کی دردباری داستان سنائی ان کی والدہ نے اپنے لخت جگر کو انصاف فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ، چیف جسٹس نے کامریڈ بابا جان کی والدہ کو فوری طور پر مقدمے کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ، انھوں نے کہا کہ بابا جان کو قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے گا.

گلگت بلتستان کےلوگوں کے ووٹ کا حق اور سینیٹ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی 70سالہ جہدوجہد کو نظر انداز کرنے پر سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفد کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے