نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں گورنرسندھ اورسینئر لیگی رہنما کی ملاقات

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ محمد زبیر سمیت لیگی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے جس کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے 17 جب کہ 23 (ن) لیگی رہنما ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق لیگی رہنما آصف کرمانی، جاوید ہاشمی، پرویز رشید، ایاز صادق، سابق گورنر خیبرپختونخوا اور 11 لیگی وکلاء بھی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

گورنر سندھ محمد زبیر اور سینئر لیگی رہنما راجہ ظفرالحق سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔

پنجاب کے شہر دیپالپور کا نابینا کارکن بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گیا جب کہ شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد بھی ملاقات کریں گے۔

سابق وزیراعظم سے ملاقاتیوں کی آمد کے سلسلے کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے