ٹرمپ کی روسی صدر کو دورہ امریکا کی دعوت

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کو امریکا دورے کی دعوت دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہوں ہیلنسکی میں پیوٹن کے ساتھ ملاقات انتہائی کامیاب رہی تھی۔ ملاقات میں انہوں نے اسرائیل کے تحفظ، جوہری پھیلاؤ، سائبر حملوں، تجارت، یوکرائن اور شمالی کوریا سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ وہ پیوٹن کے ساتھ دوسری ملاقات چاہتے ہیں، تاکہ پہلی ملاقات میں طے کردہ امور پر عمل درآمد کا آغاز ہو سکے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلنسکی میں ہونے والی ملاقات میں امریکا اور روس کے صدور نے دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام کے درمیان دو طرفہ اور نتیجہ خیز مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن کو روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو دورہ امریکا کے لیے دعوت نامہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس نے کہا ہے کہ انہیں امریکی اورروسی صدورکے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ہی ہیلسنکی میں دونوں کی ملاقات کے بعد صدرٹرمپ کو امریکا میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے