خیبرپختونخوا میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری

پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ خان کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، متعلقہ افسران پر خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں کئی ملین روپےکی کرپشن کاالزام ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں این اے 8 میں منظور نظر افراد کو ٹھیکے دینے کےالزام میں پی ڈبلیو ڈی اور پیسکو حکام کےخلاف بھی کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی جب کہ کالہ کلے میں غیرقانونی فروٹ منڈی بنانے پرٹی ایم اےکے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ کالام ایریا پراجیکٹ میں کرپشن پر محکمہ سیاحت کے خلاف اور چترال میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے معاملے پر بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے