شیخ رشید نے این اے 60 کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 60 کے انتخابات ملتوی کیے جانے کا نوٹی فکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

این اے 60 سے امیدوار شیخ رشید نے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں۔

درخواست میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے حلقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں سزا ہونے پر ان کے حلقوں کا الیکشن ملتوی نہیں ہوا تو حنیف عباسی کے حلقے کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا۔

شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 سے حنیف عباسی اور شیخ رشید مدمقابل تھے تاہم ایفیڈرین کیس میں عدالت نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حلقے میں انتخاب مؤخر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے