اگلا وزیراعظم؟ عمران خان , شہباز شریف یا چوہدری نثار

آپ اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ انتخابات دو ہزارہ اٹھارہ میں پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی لیکن میں دعوی سے کہہ سکتا ہوں کہ تمام تر سپورٹ اور تمام تر مدد کے باوجود یہ جماعت سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی. اور اسے حکومت بنانے کے لیے یا تو آزاد امیدواروں سے ہاتھ ملانا ہوگا یا پھر پاکستان پیپلز پار ٹی سے. گوکہ خان صاحب یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ ن یا پیپلز پارٹی سے اتحاد کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گے لیکن سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا, حالیہ سینیٹ انتخابات مذکورہ دونوں جماعتوں کے اتحادکی جیتی جاگتی مثال ہیں.آپ اس بات سے بھی نظر نہیں پھیر سکتے کہ الیکشن میں آزادامیدوار انتہائ اہمیت کے حامل ہوں گے.

ماضی میں اگر دیکھاجائے تو آزاد امیدوار ہمیشہ اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہوئے جو اکثریت میں تھی اور جس کے پاس حکومت بنانے کے واضح امکانات تھے. لیکن اس مرتبہ معاملہ کچھ اور ہے, تقریبا ایک سو تئیس امیدوار ایسے ہیں جو صرف جیپ کے نشان پر انتخابی اکھاڑے میں اتر رہے ہیں اور یہ سب کہ سب آزاد امیدوار ہیں.

جنوبی پنجاب میں الگ صوبہ محاز کہ تمام اراکین بھی اس نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ چوہدری نثار جو کہ خلائی مخلوق کے پسند یدہ سمجھے جاتے ہیں وہ بھی اسی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں. کچھ حلقوں کا ماننا تو یہ بھی ہے کہ چوہدری نثار کو جیت کے بعد پنجاب کی وزارت اعلی کا منصب سونپا جائے گاجبکہ شہباز شریف وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے جبکہ بعض حلقے تو چوہدری نثار کو بطور وزیر اعظم دیکھ رہے ہیں. تاہم اگر یہ تمام آزاد امیدوار ن لیگ کے پلڑے میں ووٹ ڈال دیتے ہیں (جسکاحتمی فیصلہ بہرحال کہیں اور سے ہونا ہے) تو پھر یقینی طور پر تحریک انصاف مشکلات سے دو چار ہوجائے گی. اور پھر اسکے پاس پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا.

قیاس آرائیاں کچھ بھی ہوں اور نتیجہ جو بھی نکلے یہ حقیقت ہے کہ انتخابات دو ہزار اٹھارہ سرپرائز سے بھر پور ہوگا.اور آپ اس کے بارے میں حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہ سکتے. مملکت خداد کا اگلا وزیراعظم عمران خان ہوگا , شہباز شریف یا چوہدری نثار… اسکا فیصلہ اب 25 جولائی کو ہی ہوگا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے