جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کردیا .

جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا ۔ حافظ محمد سعید اس سے پہلے جمہوریت کو جائز نہیں سمجھتے تھے ۔انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ انتخابی عمل قوم کے لیے مفید ہے .

https://youtu.be/WQVEKv1o8W8

���ملی مسلم لیگ کے میڈیا کوآرڈینیٹڑ احمد ندیم کے مطابق امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید نے اپنا ووٹ وفاقی کالونی کے پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کیا۔

حافظ محمد سعید کے ہمراہ پی پی 167 سے اللہ اکبر تحریک امیدوار خالد ولید بھی موجود تھے۔

اس موقع حافظ محمد سعید نے کہا کہ قوم گھروں سے نکلے اور نظریہ پاکستان کو بنیاد بنا کر ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں یہ انتخابات پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کرسی کے نشان پر مہر لگائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے