براہ راست: الیکشن 2018ء، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع

لاہور: ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہا، مختلف سیاسی جماعتوں نے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا تاہم الیکشن کمیشن نے اسے مسترد کر دیا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 295 کے تین پولنگ سٹیشنز میں تحریکِ انصاف کے سردار فاروق خان 2000 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار سردار پرویز گورچانی 1500 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

نارووال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 کے 5 پولنگ سٹیشنز سے تحریک انصاف کے ابرار الحق 1431 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال 1109 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

شانگلہ کے حلقہ این اے 10 کے ایک پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایم ایم اے کے امیدوار امیر سلطان 134 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر عباداللہ 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

راجن پور کے حلقہ پی پی 294 کے تین پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریکِ انصاف کے حسنین بہادر دریشک 2500 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار اطہر حسین گورچانی 2000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

راجن پور کے حلقہ پی پی 293 کے تین پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اوت غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریکِ انصاف کے محسن لغاری 1770 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار شیر علی گورچانی 1300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

گجرات کے حلقہ این اے 68 کے ایک پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے حسین الہٰی 125 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے غضنفر علی گل 85 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 420 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے فرخ الطاف 146 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ (ن) کے چودھری ندیم خادم نے 85 ووٹ حاصل کیے۔

راجن پور کے این اے195، پانچ پولنگ اسٹیشنزکا غیر سرکای غیر حتمی نتیجہ تحریک انصاف کے ریاض محمود مزاری 2340 ووٹ لے کر آگے مسلم لیگ ن کے خضر حسین مزاری 1500 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں

اوکاڑہ کے حلقہ این اے 142 کے پولنگ نمبر 40 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے راؤ سکندر 288 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ (ن) کے ریاض الحق 191 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

راجن پور کا حلقہ این اے 194، تین پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف کے نصراللہ دریشک 2590 لے کر آگے، آزاد امیدوار حفیظ الرحمان دریشک 2070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

احمد پور شرقیہ کا این اے 174، ایک پولنگ سٹیشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، آزاد امیدوار بہاول عباسی 213 ووٹ لے کر آگے، پی ٹی آئی کے سمیع الحسن گیلانی 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

راجن پور کا این اے 193، تین پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، تحریک انصاف کے جعفر خان لغاری 2700 ووٹ لے کر آگے، آزاد امیدوار شیر علی گورچانی 1400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

خوشاب کا حلقہ این اے 94، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جتوئی والا کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، تحریکِ انصاف کے احسان اللہ ٹوانہ 626 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ (ن) کے شاکر بشیر اعوان نے 156 ووٹ حاصل کیے۔

پشاور کا حلقہ این اے 30، ایک پولنگ کا غیر حتمی غیر سرکاری رزلٹ، پی ٹی آئی کے ارباب شیر علی 51 ووٹ لے کر آگے، ایم ایم اے کے ارباب نجیب 35 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے