پی ٹی آئی 62، ن لیگ 43 اور پیپلز پارٹی کو 26 نشستوں پر برتری

عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

[pullquote]غیر حتمی پارٹی پوزیشن[/pullquote]
اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف62 نشستوں، پاکستان مسلم لیگ ن 43، پیپلز پارٹی 26، آزاد امیدوار 20 اور ایم ایم اے 11 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

[pullquote]این اے 35 بنوں[/pullquote]
433 میں سے 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 35 بنوں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میدان میں ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق عمران خان 3285 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس حلقے سے ایم ایم اے کے اکرم خان درانی 3836 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 95 میانوالی[/pullquote]
370 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 3291 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے عبیداللہ 426 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]حلقہ این اے 59[/pullquote]
299 میں سے ایک پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور خان 81 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے قمر الاسلام 18 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی اس حلقے سے میدان میں ہیں۔

[pullquote]حلقہ این اے 200 لاڑکانہ[/pullquote]
336 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو 420 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ایم ایم اے کے راشد سومرو 128 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]حلقہ این اے 62 راولپنڈی[/pullquote]
353 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے نتائج کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 326 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے دانیال چوہدری 258 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]حلقہ این اے 158 ملتان[/pullquote]
298 پولنگ اسٹیشنز میں 27 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 4950 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ابراہیم خان 3787 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے