انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 119 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 61 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ‘نئے پاکستان’ کا خواب پورا ہونے کے قریب نظر آرہا ہے اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 119 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 61 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جیو نیوز کو انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 40، متحدہ مجلس عمل کو 8، ایم کیو ایم پاکستان کو 8 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 5 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

اسی طرح بی این پی مینگل کو 4، مسلم لیگ (ق) کو 4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=pgl5GDIXxhg

[pullquote]انتخابی نتائج [/pullquote]

[pullquote]این اے 22 مردان 3 [/pullquote]

این اے 22 مردان 3 کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے علی محمد خان 58577ووٹ لے کر کامیاب جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولانا محمد قاسم 56318 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 58 راولپنڈی 2[/pullquote]

این اے 58 راولپنڈی 2 سے پپپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 125090 ووٹ لے کر میاب ہوگئے، جب کہ تحریک انصاف کے چوہدری عظیم نے 96574 ووٹ لیے۔

[pullquote]این اے 111 ٹوبہ ٹیک سنگھ1[/pullquote]

این اے 111 ٹوبہ ٹیک سنگھ1 کے غیرسرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے خالد جمال وڑائچ 110556 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اسامہ حمزہ 85448 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 236 کراچی ملیر 1[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 کراچی ملیر 1 سے پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم 66623 ووٹ لےکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار مسرور علی 26456 لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قادر بخش 9839 ووٹ حاصل کرسکے۔

[pullquote]این اے 68 گجرات 1[/pullquote]

این اے 68 گجرات 1 سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری حسین الٰہی 60172 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ غضنفر علی گل 29610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 216 سانگھڑ 2[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 216 سانگھڑ 2 سے پیپلز پارٹی کی شازیہ مری 82667 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کےکشن چند پاروانی 70135 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote] این اے 77 نارووال 1[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 77 نارووال 1 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز 66434 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ آزاد امیدوار میاں طارق انیس 36351 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 157 ملتان 4 [/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157 ملتان 4 سے پاکستان تحریک انصاف کے زین حسین قریشی 71113 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 63912 دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 53 اسلام آباد[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 اسلام آباد سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 92891 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 65 تلہ گنگ[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 65 تلہ گنگ کے غیرسرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہی 89415 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے فیض ٹمن 60939 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

[pullquote]این اے 30 پشاور[/pullquote]

این اے 30 پشاور سے تحریک انصاف کے شیر علی ارباب 73781 ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ارباب نجیب اللہ خان 18111 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote] این اے 66 جہلم 1[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 جہلم 1 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری فرخ الطاف 112356 ووٹ لےکر کامیاب رہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ندیم خادم 92912 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 63 راولپنڈی[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے غلام سرورخان 64301 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار چودھری نثار 48497 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے سردار ممتاز خان 22475 ووٹ حاصل کر پائے۔

[pullquote]این اے 120 شیخوپورہ 2[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 شیخوپورہ 2 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین 99674 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی اصغر چوہدری 74165 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 224 ٹنڈو الہ یار[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 224 ٹنڈو الہ یار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 80،230 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد محسن 51،536 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 8 مالاکنڈ[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 مالاکنڈ کے تمام 336 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تحریک انصاف کے امیدوار جنید اکبر نے 20 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس نشست پر 26 ہزار 424 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مقابلے میں جنید اکبر نے 46 ہزار 372 ووٹ حاصل کیے۔

[pullquote]این اے 52 اسلام آباد 1[/pullquote]

این اے 52 اسلام آباد 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے خرم نواز 64690 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے افضل کھوکھر 34072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 133 لاہور 11[/pullquote]

این اے 133 لاہور 11 کے تمام 250 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک 47962 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری 46407 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 171 بہاولپور 2[/pullquote]

این اے 171 بہاولپور 2 کے مکمل 286 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ریاض پیرزادہ 99200 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے 88200 ووٹ حاصل کیے۔

[pullquote]این اے 150 خانیوال 1[/pullquote]

غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 150 خانیوال 1 سے آزاد امیدوار سید فخر امام نے 82646 ووٹ حاصل کر کے تحریک انصاف کے امیدوار رضا حیات ہراج کو شکست دے دی، وہ 71034 ووٹ حاصل کرسکے۔

[pullquote]این اے 16 ایبٹ آباد 2[/pullquote]

این اے 16 ایبٹ آباد 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے علی خان جدون 91770 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے ملک محبت اعوان 57995 ووٹ حاصل کرسکے۔

[pullquote]این اے 71 گجرات 4[/pullquote]

این اے 71 گجرات 4 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار الیاس چوہدری نے 89495 ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ (ن) کے عابد رضا کوٹلا کو شکست دے دی، جو 81300 ووٹ حاصل کرسکے۔

[pullquote]این اے 7 لوئر دیر 2 [/pullquote]

این اے 7 لوئر دیر 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد بشیر خان 86990 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ امیر جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار سراج الحق 33658 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 129 لاہور 7[/pullquote]

این اے 129 لاہور 7 سے تحریک انصاف کے علیم خان 53805 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق 53592 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 78 نارووال 2[/pullquote]

این اے 78 نارووال 2 سے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال 86736 ووٹ لے کر آگے اور تحریک انصاف کے ابرار الحق 47243 ووٹ لےکر پیچھے ہیں۔

[pullquote]این اے 193 راجن پور 1[/pullquote]

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 193 راجن پور 1 سے تحریک انصاف کے امیدوار جعفر خان لغاری نے 87915 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، ان کے مدمقابل دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار شیر علی گورچانی 55409 ووٹ حاصل کرسکے۔

[pullquote]این اے 54 اسلام آباد 3[/pullquote]

این اے 54 اسلام آباد 3 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اسد عمر 56945 ووٹ کے ساتھ آگے اور مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان 32991 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 156 ملتان 3[/pullquote]

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 156 ملتان 3 سے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے 93500 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی جب کہ (ن) لیگ کے عامر سعید انصاری 74624 ووٹ حاصل کرسکے۔

[pullquote]این اے 17 ہری پور[/pullquote]

این اے 17 ہری پور کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عمر ایوب 166786 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ (ن) لیگ کے بابر نواز خان 149292 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 106 فیصل آباد[/pullquote]

این اے 106 فیصل آباد کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے نثار احمد جٹ 57300 ووٹ لے کر آگے اور مسلم لیگ (ن) کے رانا ثناءاللہ 55405 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

[pullquote]این اے 131 لاہور 9[/pullquote]

این اے 131 لاہور 9 کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 57834 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق 43632 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

[pullquote]این اے 62 راولپنڈی 6[/pullquote]

این اے 62 راولپنڈی 6 کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 81353 ووٹوں کے ساتھ آگے اور مسلم لیگ (ن) کے دانیال چوہدری 55673 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

[pullquote]این اے 200 لاڑکانہ 1[/pullquote]

این اے 200 لاڑکانہ 1 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے راشد محمود سومرو 13878 ووٹ لے کر آگے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 12915 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

[pullquote]این اے 124 لاہور 2[/pullquote]

این اے 124 لاہور 2 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف 139443 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کے نعمان قیصر 69251 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 35 بنوں[/pullquote]

این اے 35 بنوں کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 66300 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی 43425 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 220 عمر کوٹ[/pullquote]

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 220 عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور 60307 پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 29794 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 208 خیرپور ون[/pullquote]

این اے 208 خیرپور ون کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 83121 ووٹ کے ساتھ آگے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے غوث علی شاہ 26742 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 206 سکھر ون[/pullquote]

این اے 206 سکھر ون کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 42906 ووٹ کے ساتھ آگے اور تحریک انصاف کے طاہر حسین شاہ 21459 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]لائیو اپ ڈیٹس کا اختتام[/pullquote]

4:00am

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے استعمال میں دشواری اور اس سسٹم کے بغیر نتائج لانے کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آر ٹی ایس ٹیکنالوجی کو پہلی مرتبہ استعمال کیا، سائبر حملے کی اطلاع ملی تو ضرور تحقیقات کریں گے، جن نتائج کا ہم اعلان کریں گے وہی اصلی ہوں گے، ہمارے نتائج کا انتظار کرلیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی مرتبہ پہلے نتیجےکا اعلان رات ایک بجے ہوا تھا اور اس مرتبہ صرف 2 گھنٹے تاخیر ہوئی جس پر فسانے بنا دیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کے ایک نتیجے کا اعلان کیا اور کہا کہ انتخابات سو فیصد صاف اور شفاف ہیں، اگلے چند گھنٹوں میں تیزی سے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔

2:25am

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ نتائج میں تاخیر کی وجہ کوئی گھناؤنی سازش یا کوئی دباؤ نہیں بلکہ یہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے بیٹھ جانے کی وجہ سے ہے۔

2:10am

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے انتخابات 2018 سے متعلق بھارتی میڈیا کو تنبیہ کی کہ وہ زہر افشانی بند کرے، انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، انتخابی عمل کے نتیجے میں جو بھی حکمرانی کے منصب پر فائض ہو اسے تسلیم کیا جانا چاہیے، بھارتی سیاستدان اور میڈیا اپنے داخلی مسائل پر توجہ دے۔

1:49am

ذرائع کا کہنا ہے کہ 85 ہزار پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ اپ لوڈ کرنے سے الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا، رزلٹ مینجمنٹ سسٹم سابق دور حکومت میں متعارف کرایا گیا تھا جو برطانوی کمپنی سے لیا گیا۔

12:33am

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آدھی رات ہوگئی لیکن میرےکسی حلقےکا سرکاری نتیجہ نہیں ملا، ہمارے امیدوار ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ ایجنٹس کو نکالنے کی شکایت کر رہے ہیں اور یہ صورتحال ناقابل معافی اور افسوسناک ہے۔

12:25am

متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج قبول نہیں کریں گے۔

12:10am

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے الیکشن 2018 کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوری حق کے حصول کے لیے اپنا حق استعمال کریں گے، سیاسی اور قانونی تمام آپشنز کو استعمال کیا جائے گا۔

11:35pm

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان نے جشن منانا شروع کردیا اور شاندار آتشبازی بھی کی جارہی ہے۔

11:05pm

الیکشن کمیشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فارم 14 فراہم نہ کیے جانے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کی جانب سے لگائے الزامات حقیقت کے برعکس ہیں، پولنگ اسٹیشن سے پولنگ ایجنٹس کے نکالے جانے کی کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں۔

10:50pm

عوامی نیشنل پارٹی کے این اے 31 پشاور سے امیدوار غلام احمد بلور نے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی سے شکست تسلیم کرلی۔

7:20pm

الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبے میں پولنگ کی مجموعی صورتحال بہتر رہی اور ووٹنگ ٹرن آؤٹ کی شرح 50 فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ 2008 اور 2013 کے مقابلے میں 2018 کے انتخابات تاریخی رہے، لوگوں نے انتخابات میں بھرپور دلچسپی لی جب کہ کچھ شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

7:00Pm

ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے