صومالیہ میں فوجی کیمپ پر الشاب کاحملہ پسپا، 87 عسکریت پسند اور 6 فوجی جاں بحق

موغا ديشو: صومالیہ کی فورسز نے جوبا السفلی کے ایک فوجی کیمپ پر الشباب کے حملے کیخلاف جوابی کارروائی میں 87 عسکریت پسند ہلاک اور 6 فوجی بھی مارے گئے۔

وائس آف امریکا کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے کیمپ کے ایک حصے پر مختصر مدت کے لیے قبضہ کر لیا تھا۔قائم مقام وزیر اطلاعات عدن اسحاق علی نے سرکاری ٹیلی وژن پر بتایا کہ الشباب نے فوجی کیمپ کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد ہم نے وہاں مزید فوجی کمک بھیجی اور انھوں نے بڑی کامیابی سے الشباب کو پسپا کر دیا۔انھوں نے بتایا کہ ہمارے 6 فوجی ہلاک ہوئے اور ہماری فورسز نے اپنے آپریشن میں الشباب کو بڑی کامیابی سے شکست دے دی۔ لڑائی میں الشباب کے 87 عسکریت پسند مارے گئے۔

صومالی فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ الشباب نے باردو سے بھری ہوئی 2 گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا کر حملہ کیا اور اس کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔ ہلے دھماکے میں ہمارے 5 فوجی مارے گئے۔

الشباب کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں نے کیمپ کو تباہ کر دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑائی زیادہ وقت کے لیے جاری نہیں رہی اور سرکاری فوجی کیمپ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ہم نے ان کے گولہ بارود کے ذخیرے پر قبضہ کرلیا۔ ان کے 27 فوجی مارے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے