عام انتخابات میں اپ سیٹ: بڑے بڑے نام ہار گئے

عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

[pullquote]غیر حتمی پارٹی پوزیشن[/pullquote]

اب تک کی اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف 119نشستوں، پاکستان مسلم لیگ ن 64، پیپلز پارٹی 44، آزاد امیدوار 22، ایم ایم اے 12، جی ڈی اے 5، بی این پی 4، ایم کیو ایم 8، ق لیگ 3، اے این پی 3 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

[pullquote]حلقہ این اے 3 سوات : شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے شکست[/pullquote]

پی ٹی آئی کے سلیم رحمان 68162 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ صدر ن لیگ شہباز شریف 22756 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=pgl5GDIXxhg

[pullquote]این اے 7 لوئر دیر سراج الحق پیچھے[/pullquote]
پی ٹی آئی کے بشیر خان 62416 ووٹوں لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ متحدہ مجلس عمل کے سراج الحق 45918 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 8 مالاکنڈ بلاول بھٹو کو شکست[/pullquote]
پی ٹی آئی کے جنید اکبر 46372 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ بلاول بھٹو 26424 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 24 چارسدہ 2: اسفند یار ولی پیچھے[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے فضل محمد خان کو برتری حاصل ہے۔ فضل محمد خان 1188 ووٹ کے ساتھ پہلے اور اسفند یار ولی 1050 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 25 نوشہرہ: پرویز خٹک آگے[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک 20770 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے خان پرویز 12071 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]حلقہ این اے 31 پشاور غلام بلور نے شکست تسلیم کرلی[/pullquote]
حلقے کے تمام 256 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شوکت علی 87895 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے غلام بلور 42476 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ غلام بلور نے نتائج آنے سے پہلے ہی شکست تسلیم کرلی تھی۔

[pullquote]این اے 35 بنوں : عمران خان آگے[/pullquote]
قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 35 بنوں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میدان میں ہیں۔ نتائج کے مطابق عمران خان 24317 ووٹ لے کر پہلے اور ایم ایم اے کے اکرم خان درانی 22514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان: مولانا فضل الرحمان پیچھے[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان میں متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور کو برتری حاصل ہے۔ علی امین گنڈا پور 1042 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ مولانا فضل الرحمان 7104 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

[pullquote]این اے 39 ڈیرہ اسمٰعیل خان 2: مولانا فضل الرحمان پیچھے[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایم ایم اے کے سربراہ فضل الرحمان پیچھے ہیں۔ پی ٹی آئی کے یعقوب شیخ 40500 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ فضل الرحمان صرف 18218 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

[pullquote]این اے 53 اسلام آباد: عمران خان فاتح، شاہد خاقان کو شکست[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد2 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 92891 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ ن لیگ کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 57 راولپنڈی: شاہد خاقان عباسی پیچھے[/pullquote]
این اے 57 راولپنڈی میں بھی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پی ٹی آئی امیدوار صداقت علی عباسی سے پیچھے ہیں۔ صداقت علی عباسی نے اب تک 31109 ووٹ جبکہ شاہد خاقان 28822 ووٹ لے سکے ہیں۔

[pullquote]حلقہ این اے 63 راولپنڈی 7 چوہدری نثار کو شکست[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 راولپنڈی 7 سے مسلم لیگ (ن) کےناراض رہنما اور جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے چوہدری نثار کو شکست ہوئی ہے۔

تحریک انصاف کےغلام سرور خان 102267 نے ووٹ حاصل کیے جب کہ چوہدری نثار 66610 ووٹ لے سکے۔

[pullquote]حلقہ این اے 62 راولپنڈی شیخ رشید آگے[/pullquote]
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 81353 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے دانیال چوہدری 55673 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 69 گجرات چوہدری پرویز الٰہی آگے[/pullquote]
ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی 69749 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے چوہدری مبشر حسین 28352 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 78 نارووال احسن اقبال آگے[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 نارووال 2 میں ن لیگ کے احسن اقبل 86736 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے ابرار الحق 47243 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 95 میانوالی: عمران خان کو برتری[/pullquote]
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے آبائی حلقے این اے 95 میانوالی میں 61524 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ ن لیگ کے عبیداللہ 17531 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 124 لاہور حمزہ شہباز کامیاب[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 39 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے نعمان قیصر 69 ہزار 251 ووٹ حاصل کرسکے۔

[pullquote]حلقہ این اے 131 لاہور: عمران خان کو سعد رفیق پر برتری[/pullquote]
لاہور کے اہم ترین حقلے 131 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 57834 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق 43632 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 132 لاہور: شہباز شریف کو برتری حاصل[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 132 لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو برتری حاصل ہے۔ شہباز شریف نے اب تک 84362 ووٹ لیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے محمد منشاء سندھو نے 52213 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

[pullquote]این اے 156 ملتان سے شاہ محمود قریشی کامیاب[/pullquote]
تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 93500 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے عامر سعید انصاری 74624 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]حلقہ این اے 158 ملتان 5: یوسف رضا گیلانی کو شکست[/pullquote]
تمام 298 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ابراہیم خان 83304 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی 74443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]این اے 192 ڈی جی خان: شہباز شریف پیچھے[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 ڈی جی خان میں پی ٹی آئی کے سردار محمد خان لغاری 27894 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف 19357 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

[pullquote]حلقہ این اے 200 لاڑکانہ: بلاول بھٹو پیچھے[/pullquote]
پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں متحدہ مجلس عمل کے راشد سومرو کو برتری حاصل ہے۔ ایم ایم اے کے راشد سومرو 13878 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بلاول بھٹو 12915 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 213 شہید بے نظیر آباد: آصف زرداری آگے[/pullquote]
پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 68019 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سردار شیر محمد رند 34182 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 243 کراچی: عمران خان کو برتری[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو برتری حاصل ہے۔ عمران خان 33509 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے سید علی رضا عابدی 9742 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 244 کراچی : علی زیدی کو مفتاح اسماعیل پر برتری[/pullquote]
210 پولنگ اسٹیشنز میں سے 67 کے نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے علی زیدی 17069 ووٹ کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 7506 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 245 کراچی: فاروق ستار پر عامر لیاقت کو سبقت[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں تحریک انصاف کے عامر لیاقت کو 21605 کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ فاروق ستار 12010 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این 246 لیاری: کراچی بلاول بھٹو آگے[/pullquote]
پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر شکست کے بادل منڈلارہے ہیں۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عبدالشکور شاد 20271 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے احمد 15413 کے ساتھ دوسرے اور بلاول بھٹو زرداری 11037 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 247 کراچی: ڈاکٹر عارف علوی کو فاروق ستار پر برتری[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما فاروق ستار کے مقابلے میں تحریک انصاف کے عارف علوی کو برتری حاصل ہے۔

حلقے کے 240 میں سے 93 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق عارف علوی کو 31202 ووٹوں سے برتری حاصل ہے جب کہ فاروق ستار 8452 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 249 کراچی: فیصل واوڈا کو شہباز شریف پر برتری[/pullquote]
کراچی کے اس حلقے میں بھی نتیجہ تاخیر کا شکار ہے۔ 257 میں سے 86 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق فیصل واوڈا 9678 ووٹ لے کر اگے ہیں جب کہ شہبازشریف 7547 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 250 کراچی: پی ٹی آئی کے عطااللہ آگے[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کراچی میں بھی نتیجہ تاخیر کا شکار ہے۔ اس حلقے میں اے این پی کے رہنما شاہی سید، ایم ایم اے کے حافظ نعیم الرحمان اور دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔

حلقے کے 273 میں سے 188 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عطاء اللہ کو 13397 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے فیاض قائم خانی 9877 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

[pullquote]این اے 253 کراچی: ایم کیوایم امیدوار کو مصطفیٰ کمال پر برتری[/pullquote]
این اے 253 کراچی کے 268 میں سے 119 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے اسامہ قادری 20043 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے محمد اشرف 16592 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور مسلم لیگ (ن) کے خالد ممتاز پیچھے ہیں۔

[pullquote]این اے 263 قلعہ عبداللہ: محمود خان اچکزئی پیچھے[/pullquote]
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 قلعہ عبداللہ میں ایم ایم اے کے صلاح الدین کو 6852 ووٹ کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے رہنما محمود خان اچکزئی 2914 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

[pullquote]پی بی 32 کوئٹہ9: عبدالغفور حیدری کو شکست[/pullquote]
بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 32 کوئٹہ 9 بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں ایم ایم اے کے امیدوار اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری ہار گئے ہیں۔

عبدالغفور حیدری نے 4434 ووٹ لیے جب کہ بی این پی کےنصیر احمد نے 6795 ووٹ حاصل کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے