تکنیکی خرابی پرکوئی سکینڈل نہیں بنانا چاہیے:چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ نتائج میں تاخیر کا سبب نیا سسٹم ہے، آر ٹی ایس سسٹم کا پہلی بارتجربہ کیا گیا، تکنیکی خرابی کی وجہ سے نتائج میں تاخیر ہوئی، تکنیکی خرابی پرکوئی سکینڈل نہیں بناناچاہیے۔

سردار رضا خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پرکوئی دھبہ نہیں لگا۔ نتائج میں جان بوجھ کر نہیں، تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ صرف 2 گھنٹے لیٹ ہوئے اس پر افسانے بنا دیئے گئے۔ ثابت کریں گے کہ ہم ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ تکنیکی خرابی پر کوئی سکینڈل نہیں بنانا چاہیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سائبر حملے کے شواہد ملے تو تحقیقات کریں گے۔ فارم 45 کے سوال پر سردار رضا خان نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ فارم45 نہ دیا گیا ہو کیا سیاسی جماعتیں غلط بات نہیں کر سکتیں۔ جن نتائج کا ہم اعلان کریں گے وہ اصلی ہو گا، چیف الیکشن کمشنر نے پی پی 11 راولپنڈی 6 کے نتیجے کا اعلان بھی کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=pgl5GDIXxhg

[pullquote]نتائج میں تاخیرکی وجہ سازش نہیں، سسٹم کا بیٹھنا ہے: سیکرٹری الیکشن کمیشن[/pullquote]

لاہور: رات گئے الیکشن کمشن کا رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بیٹھ گیا جس کے باعث سرکاری نتائج میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ رات گئے اڑھائی بجے تک ایک بھی سرکاری نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

سیکرٹری الیکشن کمشن نے اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نتائج میں تاخیرکی وجہ سازش نہیں، سسٹم کا بیٹھنا ہے۔ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آرٹی ایس) پر دباؤ بڑھنے کے باعث نتائج تاخیرکا شکار ہوئے۔ بابر یعقوب نے مزید کہا کہ رزلٹ میجنمینٹ سسٹم ( آرٹی ایس) پہلے پاکستان میں ٹیسٹ نہیں ہوا تھا۔ الیکشن کمیشن کا ابھی تک ایک بھی نتیجہ نہیں آیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں نتائج میں تاخیر ہو جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے