الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے مزید 5 جوان شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بٹگرام میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران حادثے میں پاک فوج کے مزید 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق این اے 12 بٹگرام میں انتخابی مواد کی فراہمی کے بعد واپس آنے والی گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دھرتی کے 5 مزید بیٹے وطن پر قربان ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قوم کے 5 بیٹوں نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کیں اور فرض کی راہ میں دی گئی قربانی سے بڑی قربانی کوئی نہیں۔

الیکشن ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کے حملے اور گاڑی کو حادثے میں شہید جوانوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 271 کے پولنگ عملے کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر پاک ایران سرحد کے قریب دشتک کے علاقے میں حملہ کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی کانوائے پر زمان ماؤنٹین رینج کے علاقے میں الیکشن کے عمل کو متاثر کرنے کے لیے حملہ کیا گیا تھا لیکن سیکیورٹی فورسز نے حملے کو ناکام بنا کر پولنگ عملے کو ان کے مقام تک پہنچانا یقینی بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار شہید ہوئے جن کی شناخت سپاہی عمران، سپاہی جہانزیب اور سپاہی اکمل کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ حملے میں پولنگ ٹیم کے اسکول ٹیچر سیف اللہ بھی شہید ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے