مسلم لیگ (ن) لاہور کا سیاسی میدان مارنے میں کامیاب

لاہور: عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور کا میدان مار لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر لاہور عابد حسین قریشی نے قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 میں 29 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں میں سے 10 مسلم لیگ (ن) نے جیت لی ہیں جب کہ 4 سیٹوں پر پی ٹی آئی کامیاب رہی ہے۔

لاہور کے این اے 123سے (ن) لیگ کے محمد ریاض97197 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے واجد عظیم 72535 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 124 سے (ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے 146294 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے نعمان قیصر 80981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

این اے 125 سے (ن) لیگ کے وحید عالم نے اپ سیٹ کیا اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی۔ وحید عالم نے 122327 ووٹ لیے جب کہ یاسمین راشد 105857 ووٹ حاصل کرسکیں۔

این اے 126 میں پی ٹی آئی کے حماد اظہر 105734 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ (ن) لیگ کے مہر اشتیاق 102677 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کے ایک اور اہم حلقے این اے127 میں (ن) لیگ کے پرویز ملک 91197 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے اور ان کے مدمقابل ی ٹی آئی کے جمشید اقبال 54936 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 128 میں (ن) لیگ کے روحیل اصغر نے کامیابی حاصل کی اور 98199 ووٹ لیے جب کہ تحریک انصاف کے اعجاز احمد 52774 ووٹ حاصل کرسکے۔

لاہور کے حلقے این اے 129 کا انتخابی دنگل (ن) لیگ کے سردار ایاز صادق نے اپنے نام کیا اور تحریک انصاف کے علیم خان کو شکست دی۔ ایاز صادق نے 103021 ووٹ لیے جب کہ علیم خان 94879 ووٹ لے سکے۔

این اے 130 میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود 127405 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ (ن) لیگ کے خواجہ احمد حسان 104625 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔

لاہور کے سب سے بڑے انتخابی معرکے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فاتح قرار پائے اور انہوں نے این اے 131 میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی۔

عمران خان نے 84313 ووٹ جب کہ خواجہ سعدرفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف ملک بھر میں 4 حلقوں سے انتخابی میدان میں اترے تھے لیکن انہیں واحد کامیابی لاہور کے حلقے این اے 132 سے حاصل ہوئی۔

انہوں نے 95834 ووٹ لیے جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے منشاء سندھو 49093 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 133 سے مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک 89678 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ تحریک انصاف کے اعجاز چودھری نے 77231 ووٹ حاحل کیے۔

این اے 134 میں مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشر نے 76291 ووٹ حاصل کیے جب کہ پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس 45991 ووٹ لے سکے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 135 سے پی ٹی آئی کے ملک کرامت علی کھوکھر کامیاب قرار پائے اور انہوں نے (ن) لیگ کے ملک سیف کھوکھر کو شکست دی۔

ملک کرامت نے 64765 اور ملک سیف کھوکھر نے 55431 ووٹ لیے۔

این اے 136 سے (ن) لیگ کے ملک افضل کھوکھو نے انتخابی معرکے میں کامیابی حاصل کی اور وہ 88831 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 44669 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

[pullquote]لاہور کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں[/pullquote]

لاہورکی صوبائی اسمبلی کی 30 میں سے 29 نشستوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 20 سیٹیں جیت چکی ہے جب کہ تحریک انصاف 9 نشستوں پر کامیاب رہی ہے۔

پی پی 144 سے مسلم لیگ (ن) کے سمیع اللہ خان 45525 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ تحریک انصاف کے خالد محمود نے 37 ہزار ووٹ لیے۔

پی پی 145 پر مسلم لیگ (ن) کے غزالی سلیم بٹ نے 47344 ووٹ لیکر فتح حاصل کی اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ملک محمد آصف جاوید 27912 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

پی پی 146 کے اہم معرکے میں مسلم لیگ (ن) کے محمد حمزہ شہباز شریف نے 71389 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور تحریک انصاف کے زمان نصیب 43422 ووٹ لے سکے۔

پی پی 147 سے مسلم لیگ (ن) کے مجتبیٰ شجاع الرحمان 63297 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے محمد طارق سعادت 28887 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 148 سے مسلم لیگ ن کے شہباز احمد جب کہ پی پی 149 سے ن لیگ کے میاں مرغوب احمد کامیاب ہوئے۔

پی پی 150 سے مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین نے 56035 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے چوہدری محمد اصغر 37310 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 151 سے تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال نے کامیابی حاصل کی اور 65830 ووٹ حاصل کیے جب کہ مسلم لیگ ن کے باقر حسین 51971 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کے حلقے پی پی 152 سے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رانا مشہود احمد 43668 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف محمد ارشاد ڈوگر 37143 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 153 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ عمران نذیر نے خالد محمود گھرکی کو شکست دی اور انہوں نے 44556 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 154 سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اختر علی 53529 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کے حافظ نصیب اعوان 30042 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کے ایک حلقے پی پی 156 سے مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد وحید نے پی ٹی آئی کے میاں محمد افتخار کو ہرایا اور انہوں نے 52529 ووٹ لیے۔

پی پی 157 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سلمان رفیق 40076 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ اس حلقے میں تحریک انصاف کے محمد شعیب صدیقی دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 159 سے تحریک انصاف کے مراد راس نے مسلم لیگ ن کے محمد نعمان کو شکست دی جب کہ پی پی 160 سے تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید اور پی پی 161 سے پی ٹی آئی کے ہی ملک ندیم عباس نے کامیابی حاصل کی۔

لاہور کے حلقے پی پی 162 سے مسلم لیگ (ن) کے یاسین عامر 42102 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے علیم خان 41290 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 163 سے (ن) لیگ کے نثار احمدجب کہ پی پی 164 اور پی پی 165 سے شہباز شریف نے فتح حاصل کرلی ہے۔

پی پی 166 سے مسلم لیگ (ن) کے رمضان صدیق 42068 ووٹ لیکر کامیاب رہے اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے عبدالکریم راہی 33993 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 167 سے تحریک انصاف کے نذیر احمد چوہان نے ن لیگ کے میاں محمد سلیم کو شکست دی جب کہ قومی اسمبلی کی نشست پر ہارنے والے خواجہ سعد رفیق نے پی پی 168 پر کامیابی حاصل کی۔

لاہور کے حلقے پی پی 169 سے مسلم لیگ (ن) کے اختر حسین 31458ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ پی پی 170 سے تحریک انصاف کے محمد امین ذوالقرنین نے فتح حاصل کی۔

پی پی 171 سے مسلم لیگ ن کے رانا محمد طارق جب کہ پی پی 173 سے تحریک انصاف کے سرفراز حسین کامیاب قرار پائے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے