مسلم لیگ (ن) کا مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر لیگی قیادت نے مرکز میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا، پارٹی صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جیتنے والوں کو مبارکباد کے خط لکھیں گے اور ہارنے والوں کو بھی حوصلہ افزائی کے خط لکھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی جس پر قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کریں گے اور مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ الیکشن نتائج چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں، کئی جگہوں سے دھاندلی کے جو ثبوت ملے انہیں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ آخری اطلاعات تک موصول ہونے والے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) پر برتری حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے