بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے اپ سیٹ شکست

گزشتہ روز ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین نتیجے کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ لیاری سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 119 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 63 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 40، متحدہ مجلس عمل کو 12 اور 15 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

[pullquote]این اے 246 کراچی جنوبی ون[/pullquote]

کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالشکور شاد نے شکست دی۔

تحریک انصاف کے عبدالشکور شاد 52750 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے احمد42345 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے 39325 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو این اے 8 مالاکنڈ سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے