(ن) لیگ اور ایم ایم اے نے انتخابی نتائج کیخلاف آج اے پی سی بلالی

لاہور: مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل نے انتخابی نتائج کے خلاف اسلام آباد میں آج آل پارٹیز کانفرنس بلالی۔

اسلام آباد میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی ہے جس کی سربراہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

ایم ایم اے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز انتخابات کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کو بھی انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اتفاق رائے پر لائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ عوامی مینڈيٹ پر ڈاکا ڈالا گيا، تاریخ کا بدترین جھرلو پھیرا گیا، خود آرام سے بیٹھیں گے نہ کسی کو بیٹھنے دیں گے اور بھرپور مزاحمت کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پارٹی صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے