مبینہ انتخابی دھاندلی پر ایم ایم اے کی کل جماعتی کانفرنس شروع

اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت شروع ہوگئی۔

انتخابی نتائج پر تحفظات اور مبینہ دھاندلی کے معاملے پر متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، اے پی سی کی صدارت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفد بھی شریک ہے جب کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الدین، سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ، سراج الحق، شاہ اویس نورانی اورعلامہ ساجد نقوی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے مصروفیات کے باعث اے پی سی میں شرکت سے معذرت کی ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بھی اے پی سی کا حصہ نہیں بنی۔

کل جماعتی کانفرنس میں انتخابی عمل اور نتائج پر سیاسی جماعتوں کے اعتراضات اور تحفظات کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے