الیکشن 2018: مختلف حلقوں میں پھر ڈبے کھل گئے، دوبارہ گنتی جاری

لاہور:ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ہارنے والے امیدواروں کی درخواستوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے، این اے 131 سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔

این اے 131 سے سربراہ پاکستان عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی جنہوں نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کئے جبکہ سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق 83 ہزار 634 ووٹ لیکر ناکام رہے۔

اسی طرح فیصل آباد کے حلقے این اے 108 میں سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی نتائج کے مطابق پی ٹٰی آئی کے کامیاب امیدوار فرخ حبیب نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کئے جبکہ عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ لیکر ناکام رہے۔

این اے 157 ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کی درخواست پر ووٹون کی گنتی جاری ہے۔ اس حلقے سے الیکشن کمیشن نتائج کے مطابق پی ٹٰی آئی امیدوار زین حسین قریشی 77 ہزار 371 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 70 ہزار 830 ووٹ لیکر ناکام رہے۔

ادھر عام انتخابات 2018 کے حوالے سے ملک کے مختلف حصوں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہار جانے والے ایک سے زائد امیدواروں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

حلقہ این اے 237 کراچی سے پیپلزپارٹی کے حکیم بلوچ کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ این اے 237 سے پی ٹی آئی کے جمیل احمد کامیاب ہوئےتھے۔

این اے 100 چنیوٹ میں دوبارہ گنتی رکوانے کیلئے لیگی امیدوار قیصر احمد شیخ نے درخواست دائر کی۔ قیصر شیخ کا موقف ہے کہ الیکشن نتائج نہیں ملے لہذا گنتی روکی جائے تاہم ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

این اے 207 سکھر سے پی ٹی آئی امیدوار مبین جتوئی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہو گئی۔ پی پی امیدوار نعمان شیخ 69 ہزار379 ووٹ لے کر کامیاب ہوئےتھے۔ پی ٹی آئی کےمبین جتوئی نے 60 ہزار 89 ووٹ حاصل کیے تھے۔

فیصل آباد این اے 105 سے آزادامیدوار مسعود نذیر کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اس حلقے سے تحریک انصاف کے رضا نصراللہ 77 ہزار 662 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے