گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفی دے دیا

محمد زبیر نے جیو نیوز کو مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفی منظوری کے لیے صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر کا استعفی تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ گورنر سندھ نے عام انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اور دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔

واضح رہےکہ عام انتخابات میں اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی تیاری کررہی ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے چاروں صوبوں کے گورنرز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے