پیپلز پارٹی نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور دیگرجماعتوں کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کا مؤقف ہے کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی لیکن ہم اس کے بدلے میں غلط روایت نہیں ڈالیں گے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ یہ تجویز ن لیگ اور پی پی پی کے قریبی سیاسی رہنما نے دی تھی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اورپیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرادری نے کہاہے کہ دھاندلی کے بدلے میں غلط روایت نہیں ڈالیں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے سینئر رہنماؤں پر 7 رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی میں جس میںسید یوسف رضا گیلانی، سیدخورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں جس کا نوٹیفیکیشن بلاول ہاؤس سے جاری کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی ان رہنماؤں کو منانے کی کوشش کرے گی جو پارلیمنٹ میں حلف نہ اٹھانے کی بات کر رہے ہیں۔کمیٹی اپوزیشن کے رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں آنے کیلیے آمادہ کرے گی اور اس ضمن میں جلد ان سے رابطے کیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے