راناثنااللہ کی جیت برقرار، عابد شیر علی کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ثنااللہ کی جیت برقرار ہے جب کہ عابد شیر علی کی نشست پر ووٹوں کی گنتی کا عمل آج بھی جاری رہے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما نثار جٹ کی درخواست پر این اے 106 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا جس کے بعد غیر سرکاری نتیجے کے مطابق رانا ثناء اللہ کو 2 ہزار 238 ووٹوں کی برتری حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد رانا ثنااللہ کے مجموعی ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 137 ہے جب کہ پی ٹی آئی کے نثار جٹ ایک لاکھ 3 ہزار 899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد 8 سے شکست کھانے والے ن لیگی امیدوار عابد شیر علی کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج بھی جاری رہے گی۔

اس نشست پر پی ٹی آئی امیدوار فرخ حبیب نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جب کہ عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ حاصل کر سکے تھے، اس طرح انہیں ایک ہزار 211 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے