نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا، عمران خان

بنی گالا: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں جب کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ لینے دوں گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے تاہم منسٹر انکلیو کے اسپیکر ہاؤس میں قیام پر غور جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا سمیت صوبائی وزرا کا پروٹول کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے جب کہ تمام وزرا عمران خان کے بنائے گئے ایس او پیز کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا جب کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے