ٹانک: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ کنُڈی فائرنگ سے جاں بحق

ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ کنُڈی جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹریفک پوائنٹ کے قریب پیش آیا اور نامعلوم ملزمان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گھر سے دفتر جارہے تھے۔

فائرنگ سے کرامت اللہ کنڈی جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے