چیف جسٹس پاکستان نے دیامیر میں اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں لڑکیوں کے اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے اسکول جلائے جانے کے واقعات پر حکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیر گلگت وبلتستان افئیرز اور سکیرٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کے علاقے چلاس میں تعلیم دشمن عناصر نے حملہ کرکے 12 اسکول جلادیئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے زیر تعمیر اسکولوں کو آگ لگا کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی پر شرپسند عناصر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب تعلیم دشمن عناصر کی کارروائی کے خلاف دیامر کے صدیق اکبر چوک پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور اسے بچوں کے روشن مستقبل پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔

نگران وزیراعظم کی اسکول جلائے جانے کی مذمت

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے دیامیر میں لڑکیوں کے اسکول جلائے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے