تحریک انصاف کے ممبراسبملی انتقال کرگئے

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب رکن طارق خان دریشک جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا انتقال کر گئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں انتقال کرگئے۔ واضح رہے کہ پی پی 296 ڈیرہ غازی خان سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے طارق خان دریشک کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملتان کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دوسے تین روز سے طارق دریشک کو گردن توڑ بخار تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ملتان کے سٹی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی طبیعت میں بہتری لانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ طارق خان دریشک کی نماز جنازہ اتوار کی صبح نو بجے آسنی راجن پور میں پڑھی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے