چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر شاہین ایئر کا طیارہ لاہور کے لیے روانہ

لاہور: چین میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو لے کر شاہین ایئرلائن کا طیارہ گوانگزو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگیا۔

وطن واپس آنے والے 214 مسافروں میں 27 بچے اور دو شیر خوار بھی شامل ہیں۔

بعض شہری ایسے ہیں جو 29 جولائی سے وطن واپسی کی راہ تک رہے تھے اور اس کی وجہ شاہین ایئر کی پرواز منسوخ ہونے کے بعد متبادل پرواز کا کرایہ نہ ہونا تھا۔

سول ایوی ایشن سے اجازت نہ ملنے پر 2 اور 5 اگست کو بھی شاہین ایئر کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دوسری جانب کرایہ واپس ملنے پر جن مسافروں کے لیے مہنگے ٹکٹ خریدنا ممکن تھا وہ پہلے ہی وطن لوٹ آئے، مگر 240 کے قریب افراد بحالت مجبوری گوانگزو میں موجود تھے۔

پرزے کی تبدیلی کے بعد سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کی پرواز این ایل 892 کو اڑان بھرنے کی اجازت دی، جو رات ڈھائی بجے کے قریب چین روانہ ہوئی۔

توقع ہے کہ یہ فلائٹ آج شام 7 سے 8 بجے تک واپس لاہور پہنچ جائے گی۔

مصیبت میں گرفتار ان پاکستانیوں کا معاملہ جیو نیوز منظر عام پر لایا تھا، جس پر چیف جسٹس میان ثاقب نثار نے بھی نوٹس لیا تھا اور ان مسافروں کو پیر تک وطن واپس لانے کا حکم دیا تھا۔

جس پر ترجمان شاہین ایئر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر مسافروں کو آج پاکستان لے آئیں گے۔

توقع ہے کہ آج دیارِ غیر سے وطن واپسی پر متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو پریشانی سے نجات مل جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے