شاہ محمود کو اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہ محمود قریشی اسپیکر قومی اسمبلی کا منصب نہیں سنبھالنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان نے انہیں اس منصب پر بٹھانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہیں راضی بھی کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اسمبلی میں ایک مضبوط اپوزیشن کو سنبھالنے کے لیے کسی نئے آدمی کا چانس لینا نہیں چاہتے، وہ اس عہدے کے لیے اسمبلی کا بڑا تجربہ رکھنے والے شخص کا انتخاب چاہتے ہیں اور اسی بناء پر شاہ محمود قریشی کو اس منصب کے لیے موزوں سمجھا جارہا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ لگانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے اور دونوں اعلان آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کردیئے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے