کوئٹہ سول اسپتال خودکش حملے کے شہداء کی دوسری برسی، وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

کوئٹہ کے سول اسپتال میں 8 اگست 2016کو ہونے والے خودکش بم دھماکے کے شہداء کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے، اس موقع پر صوبے کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور شہداء کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں آج سے ٹھیک 2 برس قبل اُس وقت خودکش بم دھماکا ہوا تھا جب بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے مقتول صدر بلال انور کاسی کی میت سول ہسپتال لائی گئی تھی۔

اس بدترین خودکش حملے میں 54 وکلاء سمیت 74 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

آج صوبے کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں شہداء کی یاد میں سیمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے وکلاء شرکت کریں گے۔

وکلاء تنظیموں کی اپیل پر آج صوبے کی عدالتوں میں یوم سوگ اور یوم سیاہ منایا جارہا ہے اور عدالتی کارروائی کا بھی بائیکاٹ کیاجائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے