پاکستان کی نئی حکومت 4 ارب ڈالر قرض لینا چاہتی ہے، فنانشل ٹائمز

لندن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی جاری ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب کے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ ہے، قرضہ لینے کا مقصد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جدہ بیسٹ بینک پاکستانی حکومت کی باضابطہ درخواست کو قبول کرتے ہوئے عمران خان کی حکومت کو قرضہ دینے پر آمادہ ہوگیا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکام نے انہیں بتایا کہ عمران خان حکومت کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر ہوسکتے ہیں، قرض دینے کے لیے کام شروع ہوگیا ہے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک قرض دینے کی منظوری کے لیے اب نئی حکومت کے چارج سنبھالنے کا منتظر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے