عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس یوم آزادی کی تعطیل کے بعد طلب کیا جائے گا۔

میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست کو وزراتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان کے حلف اٹھانے کی 18 اگست تاریخ مقرر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کے گرینڈ الائنس نے عمران خان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو وزراتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ خورشید شاہ اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد ہیں۔

عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت حاصل کی جس کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کے لیے اس کی اتحادی جماعتوں میں ایم کیوایم، بی این پی (مینگل)، بی اے پی اور مسلم لیگ (ق) شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے