ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ میں "تبدیلی” کا ماتم

بٹ خیلہ میں واقع ڈی ایچ کیو اسپتال میں ضلع ملاکنڈ کے علاوہ لوئر دیر اور اپر دیر سے بھی لوگ علاج کی غرض سے آتے ہیں لیکن ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ، پورے اسپتال میں ادویات میسر نہیں ہیں

علاج کے لئے آئے ہوئے محمد خان نامی شخص نے آئی بی سی اردو کو بتایا کہ

” دو دن پہلے گھر کے قریب اچانک سانپ نے مجھے ڈس دیا ، اسپتال لایا گیا تو تین گھنٹے ایمرجنسی میں پڑا تڑپتا رہا لیکن اسپتال میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انجکشن تک موجود نہیں تھا . ہم نے سارا انتظام خود کیا ، قریبی عزیز دور ایک میڈیکل سٹور سے انجیکشن لایا .

فریدگل نامی شخص جو مریض کے ساتھ آیا تھا اس نے کہا کہ ” ڈاکٹر نے چار انجیکشن لکھ کر دیے تھے ، اسپتال میں ایک بڑی مشکل سے ملا ، باقی چار باہر سے خرید کر لایا ہوں ”

بٹ خیلہ کے ضلع کونسلر صدام حسین نے کہا کہ ” بٹ خیلہ اسپتال کے مسائل سے تنگ آگیا ہوں.آج کل اسپتال میں میڈیکل کا سامان ناپید ہے ، انجیکشن تو دور کی بات ہے ، سرنج تک میسر نہیں .پانچ دن پہلے سرجیکل گلبز ختم ہوگئے ہیں .

ایڈیشنل ڈی ایم ایس ڈاکٹر اصغر خان نے کہا کہ ” مجھے ایک مھینے کیلئے چارج دیا گیا ہے جس میں سارے ڈاکٹروں کو حاضر کردیا.اور سامان کی کمی کا سامنا ہے جس کے لئے درخواست دی ہوئی ہے "

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے